Foreign Domestic Helpers' Corner Foreign Domestic Helpers' Corner

خوش آمدیدی پیغام

یہ پورٹل ہانگ کانگ فارن ڈومیسٹک ہیلپرز (ایف ڈی ایچ) کی ملازمت سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے، اور اس میں ایف ڈی ایچ ملازمین کو ملک میں لانے سے متعلق پالیسی بھی شامل ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ ایف ڈی ایچ کو بھرتی کرنے کے حوالے سے لیبر قوانین اور سٹینڈرڈ ایمپلائمنٹ کانٹریکٹ کے تحت ایف ڈی ایچ ملازین اور ان کے آجرین کے حقوق و فرائض سے متعلقہ اشاعتیں اور تشہیری مواد بھی اس کا حصہ ہے

گو کہ ہانگ کانگ کی خصوصی انتظامی علاقائی حکومت لازمی طور پر اس بات کا تقاضا نہیں کرتی ہے کہ آجرین ایف ڈی ایچ ملازمین کو ایمپلائمنٹ ایجنسیوں (ای اے) کے ذریعے بھرتی کریں، یا ایف ڈی ایچ ملازمین ان ایجنسیوں کے ذریعے نوکری حاصل کریں، تاہم یہ عام طور پر وہ ذریعہ ہے کہ جس کے ذریعے ہانگ کانگ کے افراد ایف ڈی ایچ ملازمین کو بھرتی کرتے ہیں۔ ایف ڈی ایچ ملازمین کے متعلقہ آبائی ممالک کی بھی یہ شرط ہو سکتی ہے اور یہ ہر ملک کے حساب سے مختلف ہے۔ اس بات کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ ایف ڈی ایچ ملازمین اور آجر "ایمپلائمنٹ ایجنسی سے معاملہ بندی" کے سیکشن کا مطالعہ کریں تاکہ وہ ان نکات سے آگاہ ہو جائیں کہ جب وہ ای اے کی خدمات استعمال کر رہے ہوں۔ وہ سرچ انجن میں جا کر ہانگ کانگ میں مستند لائسنس کے ساتھ موجود ی اے کمپنیوں کی شناخت سے متعلقہ صفحہ دیکھ سکتے ہیں۔

اہلیت کے معیار اور ایف ڈی ایچ کی ملازمت کے لیے درخواست دینے کے طریقہء کار سے آگاہی کے لیے، براہ مہربانی "امیگریشن ڈیپارٹمنٹ" کی ویب سائیٹ پر جائیں۔

خبریں
    

عمومی پالیسی

حکومت نے مقامی ہیلپرز جو کہ یہاں ہمہ وقت آباد ہیں، کی کمی پر قابو پانے کے لیے 1970 کی دہائی سے فارن ڈومیسٹک ہیلپرز کو ملک میں لانے کی اجازت دے رکھی ہے۔ یہ انتظام حکومت کی لیبر پالیسی کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ ہے کہ مقامی افراد کو ملازمت کے حصول کے حوالے سے ترجیح دی جائے گی۔ آجرین تبھی ورکرز کو ملک میں لا سکیں گے جب انہیں ہانگ کانگ میں موزوں مقامی ورکرز کو بھرتی کرنے میں دشواری محسوس ہو رہی ہو۔

حکومت نے FDHs اور ان کے آجروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے معیاری ملازمت کا معاہدہ (SEC) (فارم ID 407) مقرر کیا ہے۔ اگر آپ "ہانگ کانگ سے باہر سے بھرتی کیے گئے گھریلو مددگار کے لئے ملازمت کا معاہدہ" (ID 407) حاصل کرنا چاہتے ہیں تو، براہ کرم اپنا مراسلاتی پتہ اور رابطہ نمبر enquiry@immd.gov.hk کو ای میل کے ذریعہ یا ڈاک کے ذریعے Information and Liaison Section, Upper Ground Floor, Administration Tower, Immigration Headquarters, 61 Po Yap Road, Tseung Kwan O, New Territories پر بھیجیں۔

لیبر قوانین کے فراہم کردہ تحفظ کے ساتھ ساتھ، ایف ڈی ایچ ملازمین کو اضافی تحفظ بھی حاصل ہے، جیسا کہ آجرین کی طرف سے مفت رہائش، مفت خوراک اور مفت طبی دیکھ بھال کی سہولت، بمطابق اس کے، کہ جس طرح ایس ای سی کے معاہدے میں طے کیا گیا ہے۔ متنازع معاملات کی صورت میں ایف ڈی ایچ ملازمین اور ان کے آجرین کو مفت مشاورت اور مصالحتی خدمات تک بھی رسائی حاصل ہے جو کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے (لیبر ڈیپارٹمنٹ کے لیبر ریلیشنز ڈویژن کے دفاتر کے پتہ جات اور رابطہ تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں)۔ اگر مشاورتی عمل سے کوئی سمجھوتا طے نہیں پا سکتا ہے، تو ان معاملات کو تصفیے کی غرض سے لیبر ٹریبیونل یا مائنر ایمپلائیمنٹ کلیمز ایڈجوڈیکیشن بورڈ کو بھجوا دیا جاتا ہے۔

آجرین اور مقامی ورکرز کے لیے روزگار کے مواقع کے تحفظ کے لیے، ایف ڈی ایچ ملازمین کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی اور ملازمت بشمول جزو وقتی کام کریں، یا دستخط شدہ معاہدوں میں آجر کے مذکورہ پتہ جات کے علاوہ کسی اور مقام پر کام کریں۔

آجرین اور ایف ڈی ایچ ملازمین کے حقوق و فرائض کے حوالے سے فوری رہنمائی فراہم کرنے کے لیے، لیبر ڈیپارٹمنٹ نے "عملی رہنما کتابچہ برائے بھرتی فارن ڈومیسٹک ہیلپرز – فارن ڈومیسٹک ہیلپرز اور ان کے آجرین کو کن امور سے آگاہ ہونا چاہیے" ، کا اجرا کیا ہے جو کہ ایف ڈی ایچ ملازمین اور ان کے آجرین کے اٹھائے گئے عمومی سوالات میں سے بعض کے جوابات کا احاطہ کرتا ہے۔ آپ لیبر قوانین اور ایس ای سی کے تحت ایف ڈی ایچز اور آجروں کے حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق مزید مواد کے لئے "تشہیری مواد اور متعلقہ مطبوعات" سیکشن بھی دیکھ سکتے ہیں.

ایف ڈی ایچ ملازمین کے معاہدہ جاتی یا قانونی حق داری کے لیے، براہ مہربانی یہاں کلک کریں۔

متعلقہ ربط: بھرتی برائے فارن ڈومیسٹک ہیلپرز


کم از کم واجب الادا اجرت یا منیمل الاؤایبل ویج (ایم اے ڈبلیو)

ایم اے ڈبلیو وہ اجرتی تحفظ ہے جو کہ ایف ڈی ایچ ملازمین کو پیش کیا جاتا ہے۔ آجرین کو ایف ڈی ایچ ملازمین کو وہ تنخواہ دینا پڑتی ہے جو بوقتِ معاہدہ موجود ایم اے ڈبلیو سے کم نہ ہو۔ یہ ایک طرف تو ایف ڈی ایچ ملازمین کو کسی قسم کی زیادتی سے محفوظ رکھتا ہے، اور دوسری جانب مقامی ورکرز کو سستی فارن لیبر کے مقابلے سے محفوظ رکھتا ہے۔ ہانگ کانگ کی کی خصوصی انتظامی علاقائی حکومت، ہانگ کانگ کی عمومی اقتصادی اور روزگار کی صورت حال کے تناظر میں ایم اے ڈبلیو کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی رہے گی۔

28 ستمبر2024، FDHs کے لیے MAW $4,990 فی مہینہ ہے، جو28 ستمبر2024 کو یا اس کے بعد دستخط کیے گئے روزگار کے معاہدوں پر لاگو ہوتا ہے۔ پچھلا MAW $4,870 تھا، جو 30 ستمبر2023سے 27 ستمبر2024 کے درمیان دستخط کیے گئے معاہدوں پر لاگو ہوتا ہے۔


IMPORTANT MESSAGES

لیبر ڈپارٹمنٹ بیرونی کھڑکیوں کی صفائی کے دوران غیر ملکی گھریلو مددگاروں کی حفاظت کے بارے میں انتہائی فکرمند ہے 

لیبر ڈپارٹمنٹ (LD) کو اس مہلک حادثے پر شدید تشویش ہے جو اس سے پہلے اس وقت پیش آیا تھا جب ایک غیر ملکی گھریلو ملازم (FDH) باہر کی طرف کھڑکی کی صفائی کر رہا تھا۔ LD آجروں کو یاد دلاتا ہے کہ FDH کو کسی بھی کھڑکی کے بیرونی حصے کو صاف کرنے کی ضرورت سے پہلے مندرجہ ذیل دو شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے جو زمینکی سطح پر یا بالکونی سے متصل نہیں ہے (جس پر مددگار کے کام کرنے کے لئے مناسب طور پر محفوظ ہونا چاہئے) یا مشترکہ راہداری:

1. صاف کی جانے والی کھڑکی میں گرل لگائی جاتی ہے جو اس طرح سے بند یا محفوظ ہوتی ہے جو گرل کو کھولنے سے روکتی ہے۔ اور

2. FDHs کے جسم کا کوئی بھی حصہ کھڑکی کے کنارے سے آگے نہیں پھیلا ہوا ہے سوائے بازوؤں کے۔

مذکورہ بالا ضرورت FDHs کے لئے معیاری روزگار کے معاہدے میں واضح طور پر بیان کی گئی ہے جس کی آجروں اور FDHs ز کو تعمیل کرنی چاہئے۔ اگر کوئی آجر FDH سے درخواست کرتا ہے کہ وہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرونی کھڑکیوں کو صاف کرے تو ، FDH کو ایسی درخواست کو مسترد کرنا چاہئے۔ FDHs 2157 9537 پر وقف FDH ہاٹ لائن کے ذریعے بھی LD سے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

LD عوام کے کسی بھی رکن سے اپیل کرتا ہے جس نے FDH کو غیر محفوظ صورتحال میں فرائض انجام دیتے ہوئے دیکھا ہو (مثال کے طور پر کام یا حفاظتی مدد کے بغیر اونچائی پر کھڑا ہونا) یا فوری خطرے کا سامنا کرتے ہوئے اس معاملے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

قانونی تعطیلات میں اضافہ

سال 2024 سے شروعات کرتے ہوئے، ایمپلائمنٹ آرڈیننس کے تحت کرسمس کے دن کے بعد ہفتے کا پہلا دن شامل کردہ نئی قانونی چھٹی ہے۔ تفصیلات کے لیے، براہ مہربانی وزٹ کریں: https://www.labour.gov.hk/eng/news/EAO2021.htm